تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین کی تیاری، سندھ حکومت نے لیبارٹری قائم کردی

نوابشاہ: سندھ حکومت نے  سکرنڈ  کے علاقے میں سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین تیار کرنے والی لیبارٹری کی بنیاد رکھ دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے شہید بے نظیر آباد کے علاقے میں پاکستان کی پہلی اور ایشیا کی دوسری لیبارٹری قائم کی جو کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین تیار کرے گی۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لیبارٹری کتے اور سانپ کے کاٹنے سے پہنچنے والے نقصان کی ویکسین تیار کرے گی، لیبارٹری نے صوبائی حکومت کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنا قائم شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا جبکہ صوبے میں کتے کے کاٹنے کی وجہ سے کئی کمسن بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کتے کے کاٹنے سے زخمی 6 سالہ حسنین زندگی کی بازی ہار گیا

سندھ کے شہر لاڑکانہ سے بھی گزشتہ برس حسنین نامی بچے کا کیس سامنے آیا تھا جسے کتوں نے بھنبھوڑ ڈالا تھا اور پھر بچہ بروقت ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہوا۔

#SindhGovt has established a Pakistan’s first & Asia’s second largest Anti-Snake Venom/Anti Rabies Serology Laboratory…

Posted by Sindh Government on Wednesday, 13 May 2020

حسنین کو گزشتہ برس دسمبر میں لاڑکانہ سے کراچی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چلڈرن ہیلتھ منتقل کیا گیا تھا جہاں 6 سالہ بچہ کئی روز تک موت اور زندگی کی جنگ لڑتے لڑتے اپنی جان کی بازی ہار گیا۔

Comments

- Advertisement -