اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سندھ حکومت کی ٹڈی دل پکڑ کر فروخت کرنے والی خبروں کی تردید

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے ٹڈی دل پکڑ کر فروخت کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا، وفاق عملی اقدامات کرے، ٹائیگر فورس اور ٹڈیاں خریدنے سے کچھ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ٹڈی دل پکڑ کر فروخت کرنےوالی خبروں کی تردیدکردی، وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹڈی دل زندہ یا مردہ پکڑ کر خریدنے کا فیصلہ وفاق کا ہے سندھ کا نہیں، سندھ حکومت نےٹڈی دل زندہ یامردہ خریدنےکاکوئی فیصلہ نہیں کیا۔

وزیرزراعت سندھ کا کہنا تھا کہ وفاق کے ایسے فیصلے کسانوں کو تکلیف پہنچی ہے,ایک طرف ٹڈی دل فصل کھارہی ہے دوسری طرف وفاق کسانوں کو ٹڈی دل پکڑنے کا مشورہ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے تھرپارکر میں سینٹرقائم کرنے کہ متعلق سندھ حکومت کوآگاہ نہیں کیا, تھرپار کر میں سندھ نے نہیں بلکہ وفاق نے ٹڈی دل پکڑکر خریدنے کا سینٹرقائم کیا ہے،ایسے فیصلے نیازی حکومت ہی کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں : ٹڈیاں پکڑنے والوں کو پیسے دینے کا منصوبہ

اسماعیل راہو نے وفاق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کو چاہیے کہ ٹڈیوں کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کرے، پی ٹی آئی حکومت سندھ میں ایریل اسپرے کے لئے نئے جہاز اور گراؤنڈ آپریشن کے لئے گاڑیاں بھیجے، اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ ٹائیگر فورس ٹڈی دل کا خاتمہ کرےگی،کہاں گئی ٹائیگر فورس؟

صوبائی وزیر نے وفاق کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاق عملی اقدامات کرے، ٹائیگر فورس اور ٹڈیاں خریدنے سے کچھ نہیں ہوگا، یہ فیصلے وفاق کی راہ فرار ہے۔

یاد رہے حکومت نے ٹڈی دل سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کو ٹڈی سے ہی پورا کرنےکا منصوبہ تیار کیا ہے،جس کے تحت ٹڈیاں پکڑنے والوں کو پیسے بھی دیئےجائیں گے۔

نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق ٹڈی کھاد میں 9 فیصد نائٹروجن اور7فیصد فاسفورس ہوگا، نامیاتی کھاد ٹڈی دل اور بائیوویسٹ کوملا کر تیار کی جائے گی، نامیاتی کھاد تیار کرنے کا پائلٹ پروجیکٹ چولستان اور تھرمیں شروع کیاجائے گا جب کہ ٹڈی دل کو پکڑنے کیلئے خصوصی تربیت بھی دی جائےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں