کراچی : سندھ حکومت سینڈزپٹ اورہاکس بے پر بوٹنگ، جیٹی اسکائی اور پیراسیلنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے ہاکس بے، سینڈز پٹ روڈ کی تعمیرمکمل ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ہاکس بے اور سینڈزپٹ پر ایکوٹورازم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سینڈزپٹ اورہاکس بے پر بوٹنگ، جیٹ اسکائی اور پیراسیلنگ شروع کرنے پر غور کررہی ہے، اس حوالے سے ہاکس بے، سینڈز پٹ روڈ کی تعمیرمکمل ہوچکی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتصیٰ وہاب نے ہاکس بے روڈ کا دورہ کیا اور ایکوٹور ازم کے حوالے سے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہاکس بے، سینڈز پٹ روڈ کی تعمیرمکمل ہوچکی ہے، محکمہ موحولیات نے پاکستان نیوی کے اشتراک سے ایکو ٹورازم کیلئے اقدامات کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
Now that the approach road to Hawksbay & Sandspit beach has been properly built, we are planning on developing eco tourism in the area. Our target is to start boating, jet ski & para sailing there. The initiative is being spearheaded by #Environment department with Navy’s support pic.twitter.com/xwTiGItyXA
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) July 24, 2021
یاد رہے کمشنر کراچی نوید شیخ نے ساحل سمند ر پر نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی تھی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پابندی سمندر میں طغیانی کے پیش نظر دو ماہ کے لئے عائد کی گئی ہے۔
نوٹی فیکیشن میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ ایس ایس پیز کے تعاون سے عملدرامد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ساحل سمند ر پر نہانے اور تفریخ پر پابندی کا مقصدسمندر میں ڈوبنے کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے شہریوں کو بچانا اور ان کی زندگیوں کے محفوظ بنانا ہے۔
کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ساحل سمند پر جانے سے گریز کریں اورپابندی پر عمل کریں۔