13 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

قبضے واگزار کروانے کیلیے ریونیو افسران کو مجسٹریسی اختیارات دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے سیکیورٹی فورسز کے لیے نائن ایم ایم پستول خریدنے کا فیصلہ کرلیا، مقامی تیار کردہ نائم ایم ایم پستول خریدنے کے لیے قواعد میں نرمی کی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے سیکیورٹی فورسز کے لیے نائن ایم ایم پستول خریدنے کا فیصلہ کرلیا، پیٹرولنگ، اسٹریٹ کرائم کی بیخ کنی پر مامور فورس نائن ایم ایم پستول استعمال کرے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے 7 ہزار پستول خریدنے کے لیے سمری تیار کرلی، سیپرا رولز کے تحت پولیس کے لیے ہنگامی خریداری پرعمومی قواعد کا اطلاق نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق کابینہ کی منظوری کے پر واہ انڈسٹریز کی تیار کردہ نائن ایم ایم پستول خریدی جائیں گی۔

قبضے واگزار کروانے کے لیے ریونیو افسران کو مجسٹریسی اختیارات دینے کا فیصلہ

دوسری جانب سندھ حکومت نے زمینوں املاک پر قبضے اور مہنگائی کے جن پر قابو پانے کے لیے ریونیو افسران کو مجسٹریسی کے اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مجسٹریتی اختیارات مختیار کار، اسسٹنٹ کمشنرز تادیبی کارروائی کرسکیں گے، ریونیو افسران کو مجسٹریسی اختیارات کا معاملہ کل سندھ کابینہ اجلاس میں زیر غور آئے گا۔

محکمہ داخلہ کی سمری پر سندھ کابینہ مجسٹریسی اختیارات کا فیصلہ کرے گی، خصوصی اختیارات کے تحت ریونیو افسران پر جرمانہ و سزائیں دے سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں