تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عمومی نوعیت کے مقدمات ملتوی کیے جائیں، سندھ حکومت کا چیف جسٹس کو خط

کراچی: سندھ حکومت نے کرونا کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ کے بعد عمومی نوعیت کے مقدمات کی سماعت  ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔

سندھ حکومت کے مشیر برائے قانون  مرتضیٰ وہاب نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط ارسال کیا، جس میں صوبائی حکومت نے عدالتوں میں عمومی نوعیت کے کیسز کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ’کرونا کی حالیہ لہر کےدوران صوبے بھر کی عدالتوں میں عمومی کیسز کی سماعت مؤخر کردی جائے‘۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ارسال کیے جانے والے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ’کرونا کی پہلی لہر کے دوران معزز عدالتِ عالیہ کا کردار قابلِ ستائش تھا‘۔

مزید پڑھیں: سندھ کابینہ نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کی منظوری دے دی

خط میں کہا گیا ہے کہ ’ عدالتوں میں صرف فوری اور ہنگامی نوعیت کے کیسز کی سماعت کی جائے اور عمومی نوعیت کے مقدمات کی تاریخوں کو ملتوی کر کے ججز، وکلا اور سائلین کو تحفظ فراہم کیا جائے‘۔

مشیر قانون نے خط میں کرونا ٹاسک فورس کے فیصلوں اور کرونا صورت حال سے بھی آگاہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -