جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ ، وزیرصحت سندھ نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو نے کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ڈیلٹا ویریئنٹ کے پیش نظرجلد ویکسین کادائرہ بڑھایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصحت سندھ عذراپیچوہو کی صدارت انسدادپولیومہم،کوروناویکسین صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں عذراپیچوہو نے کہا ٹارگٹڈ پولیو کوریج کو ہر صورت ممکن بنایاجائے، اس سلسلے میں تمام اضلاع کورونا ویکسین کے عمل کوتیزکریں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

وزیرصحت سندھ نے خبردار کیا کہ کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے، ڈیلٹا ویریئنٹ کے پیش نظرجلد ویکسین کادائرہ بڑھایا جائے۔

- Advertisement -

خیال رہے ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی ہورہی ہے تاہم سندھ کورونا کے حوالے سے دباؤ کا شکار ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 57 مریضوں کا انتقال ہوا۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 جبکہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 75 ہزار 581 ہوچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں