پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

لیڈی کانسٹیبل کی اسرائیل کی حمایت میں مبینہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی اسرائیل کے حق میں مبینہ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متنازع ٹک ٹاک بنانے والی لیڈی کانسٹیبل کا ریکارڈ سامنے آگیا جبکہ آئی جی سندھ کے احکامات کے بعد اسپیشلائزڈ یونٹس نے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مبینہ متنازع ٹک ٹاک بنانے والی لیڈی کانسٹیبل کا نام سمبل ہے، ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اسرائیل کے حق میں پوسٹ وائرل ہوئی تھی۔

لیڈی کانسٹیبل کی آئی ڈی غوری اینجل اور نام غوری پولیس ہے۔

آئی جی سندھ کے نوٹس کے بعد اچانک سے تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردی گئی ہیں، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اور ایس پی یو حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

خاتون لیڈی کانسٹیبل اسپیشل پروٹیکشن یونٹ ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے جبکہ وہ نان مسلم کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہے۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سمبل کی تعیناتی میرپور خاص ضلع سے کی گئی تھی، سندھ پولیس ریکارڈ کے مطابق سمبل کی ایک بیڈ انٹری ہے۔

خاتون کانسٹیبل 2019 میں ضلع کورنگی 2021 میرپورخاص تعینات ہوئی، اپریل 2023 میں اس پر جرمانہ بھی ہوچکا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں