اشتہار

سندھ حکومت کا اساتذہ کیلئے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حکومت سندھ نے اساتذہ کولائسنس جاری کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد تعلیمی اداروں میں صرف لائسنس یافتہ اساتذہ ہی فرائض انجام دے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ نے اساتذہ کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سردار شاہ کا کہنا تھا کہ ہر پیشہ خواہ وہ وکیل ہوں، ڈاکٹر ہوں، انجینئر ہوں اور دیگر کے پاس لائسنس ہیں، لیکن بدقسمتی سے اساتذہ کے پاس نہیں ہے، دیگر شعبوں کی طرح اساتذہ کو بھی لائسنس جاری کیا جائے گا۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا تعلیمی اداروں میں صرف لائسنس یافتہ اساتذہ ہی فرائض انجام دےسکیں گے، لائسنس سندھ ٹیچرز ٹریننگ اتھارٹی جاری کرے گی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ سندھ حکومت نے صوبے بھر کے پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کو ترقی دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ترقی کیلئے بی ایڈ کی شرط ختم کردی تھی۔

جس کے بعد 15ہزار سے زائداساتذہ کی ترقی کی راہ ہموار ہوگئی ، 15 سال کی سروس مکمل کرنے والوں کو ترقی دی جائے گی اور جن اساتذہ کی سروس کو 9 سال ہوچکے ہیں انھیں گریڈ 15دیا جائے گا جبکہ 15سال مکمل کرنے والوں کوگریڈ 16دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں