کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ساڑھے تین میں فائرنگ سے شہری کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عمیر سندھ پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں تعینات تھا۔
پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے ساڑھے تین کورنگی میں فائرنگ سے سندھ پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے ملازم کو قتل کر دیا گیا، مقتول کی شناخت 24 سالہ عمیر کے نام سے ہوئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے، عمیر کو سینے پر ایک گولی ماری گئی جس کی وجہ سے وہ موقع ہی پر جاں بحق ہو گیا۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ مقتول پولیس میں ایس پی یو کا میکنک تھا۔
یہ واقعہ ڈکیتی ہے یا دشمنی، پولیس کی جانب سے اس کی تحقیات جاری ہے، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بھی واقعے کا نوٹس لے کر ایس ایس پی کورنگی سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔