اشتہار

سندھ حکومت کا چین سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے این سی او سی کی ہدایت پرنئےکورونا ویرینٹ سے بچاؤ کیلئے فوری اقدامات کرلئے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے چین سے آنے والے تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مثبت ٹیسٹ آنے پر متاثرہ مسافر کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق متعدد لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کرنے کے بعد فالس نیگیٹو کا نتیجہ آتاہے، کورونا علامات والے مسافر کا پی سی آر ٹیسٹ لازمی کیا جائے گا، ایئرپورٹ پر تمام مسافروں کو فائزر کا بوسٹر ڈوز لگایا جائے گا، علامات اور ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود متاثرہ مریض کاچیسٹ ایکسرےبھی ہوگا۔

- Advertisement -

کرونا کے نئے ویرئینٹ کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ عوام الناس کو ہدایت کی ہے کہ عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے اور اجتماعات سے گریز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کرونا کٹس کی کمی کا سامنا

دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ پر کرونا کٹس کی عدم فراہمی کے باعث ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ التوا کا شکار ہو گئے ہیں کیونکہ محکمہ صحت کی جانب سے ایئرپورٹ پر صحت کے عملے کو کِٹس فراہم نہیں جا رہی ہیں

واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر سعودی عرب اور جنوبی افریقہ سے آنے والے 10 فی صد مسافروں کے کرونا ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں