اشتہار

سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا جی ڈی اے اتحاد میں شامل ہونے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کی سیاست میں بڑی ہلچل، سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے جی ڈی اے اتحاد میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

سندھ یونائیٹڈ پارٹی سید جلال محمود شاہ نے اعلان کیا ہے کہ آج سے ہم جی ڈی اے کا حصہ ہیں ہم سندھ کے نظام کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے اور متحد ہوکر عوام کو ان کے حقوق دلائیں گے۔

چیف کنوینر جی ڈی اےسید صدرالدین شاہ راشدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مل کر مخالفین کو ٹف ٹائم دیں گے حکمران طبقے کی 15سالہ کارکردگی کاسب کو علم ہے۔

- Advertisement -

سید صدرالدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ یہ گروپ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سامنے آیا پیپلزپارٹی کےگروپ کا مقصد صرف لوٹ مار ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے جی ڈی اے کا حصہ بننے سے قبل دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس اتحاد کے بعد سندھ یونائٹیڈ پارٹی جی ڈی اے کے انتخابی نشان پر آئندہ الیکشن میں حصہ لے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں