تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اب میں بلوچستان کی نہیں پورے پاکستان کی بیٹی ہوں‘

ہدایت کار ندیم بیگ کے آنے والے ڈرامے ’صنف آہن‘ میں اداکارہ سجل علی، کبریٰ خان، یمنیٰ زیدی کے کردار کے بعد اب رمشا خان کے کردار کا بھی ٹیزر جاری کردیا گیا۔

ڈرامہ سیریل صف آہن میں رمشا خان کو فوج میں شمولیت اختیار کرکے خاندان اور ملک کا نام روشن کرتے دکھایا گیا ہے۔

رمشا خان کے کردار کے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ ان کا تعلق بلوچستان سے ہے، وہ ڈرامے میں پری ویش جمال کا کردار ادا کریں گی۔

ٹیزر کے شروع میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’رمشا خان (پری ویش) اسلحہ چلا رہی ہوتی ہیں تو ان کی والدہ کہتی ہیں کہ پری ویش مردوں والی چیزیں سیکھ رہی ہے ، اس پر وہ کہتی ہیں کہ عورت اٹھائے گی نہ تو عورت والی بن جائے گی۔‘

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ پری ویش کے والدین کی زمین قرض کی وجہ سے کسی سردار پاس گروی رکھی ہوئی ہے۔

ڈرامے میں رمشا خان اپنے والد سے کہتی ہیں کہ میں سردار سے بات کروں گی کہ وہ ہمارا قرضہ معاف کردے اور ہماری زمین واپس دے دے، اس پر ان کے والد کہتے ہیں کہ بیٹی وہ سردار لوگ ہیں ہم لوگ اس کی پاؤں کی جوتی کے برابر بھی نہیں ہیں۔‘

ایک سین میں سردار پری ویش کے والد کو کہتا ہے کہ ’بیٹی کو شہر میں پڑھایا کسی کو کان و کان خبر نہ ہونے دی، پڑھا کر کیا کرنا چاہتا ہے بغاوت کرے گا۔‘

ٹیزر میں پری ویش کو فوج کی تربیت حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور فوج میں جانے سے پہلے وہ اپنی والدہ سے کہتی ہیں کہ ’امی اب کیپٹن بنوں گی میں، بابا میں اب صرف بلوچستان کی بیٹی نہیں رہی اب میں پورے پاکستان کی بیٹی ہوں۔‘

واضح رہے کہ ڈرامے کی کہانی عام گھرانوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جو بعد ازاں فوجی افسر بنتی ہیں۔

سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنٰی زیدی اور رمشا خان کے علاوہ ’صنف آہن‘ کی مزید کاسٹ میں عثمان مختار، میرب علی، عاصم اظہر، علی رحمٰن، عثمان پیرزادہ، صبا حمید اور سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے اور اسے ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ سعید ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈرامے کو بنانے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی تعاون کیا ہے۔

ڈرامے کو جلد اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -