تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

صنف آہن کا یہ سین دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں نم ہوگئیں

اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والے میگا کاسٹ فوجی ڈرامے ’صنف‘ آہن میں رمشا خان (ایل سی پری وش) کا سین مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل صنف آہن کی گزشتہ دنوں 20ویں قسط نشر کی گئی جس میں خاتون کیڈٹس کا مقابلہ مرد کیڈٹس سے تھا اور اس میں اسلحہ اٹھا کر نشانہ لگانا تھا۔

ایل سی پری وش جو ڈرامے میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی متوسط طبقے کی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں ان کا مقابلہ سردار کے بیٹے سے ہوتا ہے وہ بھی فوج میں بھرتی ہونے کے لیے آتا ہے۔

ویڈیو میں رمشا خان کے بچپن کو دکھایا گیا ہے جب ان کے والد انہیں اسلحہ چلانا سکھا رہے ہوتے ہیں تو دوسری جانب انہیں اس پر والدہ کی جانب سے ڈانٹ ڈپٹ کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

پری وش نشانہ لگانے سے قبل یہ سب سوچ رہی ہوتی ہیں اور اس کے بعد ٹارگٹ پر نشانہ لگاتی ہیں جبکہ سردار کا بیٹا بھی ان کے مقابلے میں نشانہ لگاتا ہے۔

مقابلے سے قبل رمشا خان اپنے والد کو فون کرتی ہیں اور بتاتی ہیں کہ سردار کا بیٹا ہی میرے مدمقابل ہے تو ان کے والد ان کو حوصلہ دیتے ہیں کہ کوئی بھی سامنے ہو تم ہی جیتو گی۔

پری وش سردار کے بیٹے کو شکست دیتی ہیں جس کے بعد میجر اسامہ (شہریار منور) سمیت ان کی ساتھی اداکارائیں بھی خوشی کا اظہار کرتی ہیں اور انہیں ہال میں پہنچتے ہی کاندھوں پر اٹھا لیتی ہیں۔

رمشا خان سے شکست کھانے کے بعد سردار کا بیٹا کہتا ہے کہ مجھے تم سے ہارنے کا افسوس ہے لیکن اس بات کی خوشی ہے کہ بلوچستان کی بیٹی نے مجھے ہرایا ہے۔

واضح رہے کہ سردار نے رمشا خان اور ان کے والد کی زمین بطور گروی رکھی ہوئی ہے ان کے والد نے سردار سے قرض حاصل کیا تھا جس کے عوض زمین گروی رکھوائی تھی۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں