تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سدھو موسے والا قتل کیس میں مشہور پنجابی گلوکارہ کا نام بھی سامنے آ گیا

چندی گڑھ: مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا قتل کیس میں ایک پنجابی گلوکارہ کا نام بھی سامنے آ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار سدھو موسے والا قتل کیس میں نیا موڑ سامنے آیا ہے، کیس میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے مشہور پنجابی گلوکارہ افسانہ خان کو سمن جاری کر دیا، اور ان سے پانچ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

این آئی اے کے مطابق لارنس گینگ اور سدھو موسے والا قتل میں ملوث دیگر ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ افسانہ خان بمبیہا گینگ کے قریب ہے۔

تحقیقاتی ایجنسی اب اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ سدھو، لارنس گروپ کے نشانے پر کیوں تھے، ان کا نام بار بار بمبیہا سے کیوں جوڑا گیا؟

واضح رہے کہ این آئی اے نے کئی مطلوب گینگسٹرز کے خلاف چھ سے زیادہ کیس درج کیے ہیں، جن میں بشنوئی، بمبیہا اور رِندا گینگ کے ارکان شامل ہیں۔

سدھو کے قتل میں ملوث ملزم جیل سے فرار، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

رپورٹس کے مطابق افسانہ خان سدھو موسے والا کو اپنا بھائی مانتی تھیں، اور دونوں بہت قریب تھے، دونوں کئی ہٹ پنجابی گانوں میں ایک ساتھ نظر آ چکے ہیں اور کئی شوز میں ایک ساتھ پرفارم بھی کر چکے ہیں۔ گلوکارہ افسانہ خان نے کئی ہٹ گانے گائے، اور وہ بگ باس 15 میں بھی شریک تھیں۔

این آئی اے ٹیم کو شبہ ہے کہ سدھو کے قتل میں افسانہ خان کا کردار ہو سکتا ہے، افسانہ خان حالیہ چھاپوں کے دوران این آئی اے کے ریڈار پر آئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -