پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

معروف گلوکار کیلاش کھیر پر کانسرٹ کے دوران بوتل سے حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست کرناٹکا میں معروف بھارتی گلوکار کیلاش کھیر پر کانسرٹ کے دوران بوتل سے حملہ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہرت یافتہ گلوکار کیلاش کھیر کرناٹکا کے علاقے ہمپی میں ایک کانسرٹ میں پرفارم کر رہے تھے جس میں عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانسرٹ کے دوران بھارتی گلوکار کیلاش کھیر سے گانے کی فرمائش کرتے ہوئے کسی نے ان کی جانب بوتل پھینکی تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بوتل گلوکار کو لگی یا نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے فوری بعد پولیس ایکشن میں آئی اور بوتل پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا، پولیس نے گرفتار شخص سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گلوکار اس سے قبل ایک تہوار میں پرفارم کیا تھا جہاں انہوں نے اپنے مشہور زمانہ صوفی گانا گایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں