اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

معروف گلوکار رحیم شاہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : معروف پاکستانی گلوکار رحیم شاہ کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا، رحیم شاہ نے کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر اپنے پیغام میں کہا کہ کوویڈ19 کوئی مذاق نہیں لوگ احتیاط کریں۔

تفصیلات کے مطابق مشہور گانا ’ماں مجھ کو جھلاوٗ نہ جھولا رے‘ گانے والے معروف گلوکار رحیم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا فلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنے صارفین کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کوئی مذاق نہیں لہذا لوگ گھروں میں رہیں اور احتیاط کریں۔

- Advertisement -

گلوکار نے اپنے مداحوں سے تمام متاثرہ افراد کی جلد صحتیابی کےلیے دعاوٗں کی درخواست کی۔

واضح رہے حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن اٹھانے سے کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کے بعدحکومتی شخصیات، سیاستدان، ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز، سماجی اور شوبز کی شخصیات بھی وائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں : کیا مہوش حیات کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں؟

ان سے قبل پاکستانی اداکار و میزبان واسع چوہدری بھی کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ ندا یاسر اور روبینہ اشرف، نوید رضا سمیت متعدد شوبز شخصیات کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں