بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

بچوں کے بغیر راتوں کو نیند نہیں آتی، صنم ماروی آبدیدہ ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نامور گلوکارہ صنم ماروی بچوں کو دیکھنے کے لیے کمرہ عدالت کے باہر روتی رہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں گلوکارہ صنم ماروی گارڈین کورٹ پہنچیں جہاں ان کے سابق شوہر بچوں کے ہمراہ پیش نہیں ہوئے، وہ بچوں کو دیکھنے کے لیے کمرہ عدالت کے باہر روتی رہیں۔

صنم ماروی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ انہیں بچوں کے بغیر راتوں کو نیند نہیں آتی، ایک ماں بچوں کے بغیر کیسے رہتی ہے کوئی اور اندازہ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ چھ ماہ سے سابق شوہر نے زبردستی بچوں کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: عدالت نے گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری کردی

واضح رہے کہ گلوکارہ صنم ماروی نے بچوں کی حوالگی کے لیے گارڈین عدالت سے رجوع کررکھا ہے جس کی پیشی کے لیے وہ عدالت میں پہنچی تھیں۔

خیال رہے کہ عدالت نے نامور پاکستانی فوک گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری کردی، انہوں نے شوہر پر سنجیدہ الزامات عائد کرتے ہوئے خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا

گلوکارہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ  میں اپنے بچوں کی خاطر شوہر کا ظلم اور تشدد برداشت کرتی رہی مگر اب یہ ناقابل برداشت ہوگیا، میں اب اپنے شوہر کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی لہذا عدالت خلع کی اجازت دے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں