13.2 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

سراج، بمراہ نے کیپ ٹاؤن میں بھارت کی قسمت بدل دی، سیریز 1-1 سے برابر

اشتہار

حیرت انگیز

محمد سراج اور جسپریت بمراہ کی تباہ کن بولنگ کے باعث اپنی تاریخ میں پہلی بار بھارتی ٹیم کیپ ٹاؤن میں کوئی ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کیپ ٹاؤن کے نیولینڈ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں کئی ریکارڈ بنے۔ بلیو شرٹس تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ کو کیپ ٹاؤن میں کسی ٹیسٹ میچ میں ہرانے میں کامیاب رہے جس کا سہرا سراج اور بمراہ کے سر رہا۔

سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ہوم سائیڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ پروٹیز اپنی پہلی اننگز میں محض 55 پر ڈھیر ہوگئے تھے۔ اس اننگز میں محمد سراج نے 15 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

- Advertisement -

بعد ازاں اپنی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 153 پر آل آؤٹ ہوئی تھی جبکہ اس کی چھ وکٹیں بغیر کسی اسکور کے 153 کے اسکور پر ہی گری تھیں جو کہ تاریخ میں پہلی بار ہوا تھا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکی اور 176 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ مشکل بیٹنگ کنڈیشنز میں ایڈن مارکرم نے عمدہ سنچری اسکور کی۔ جسپریت بمراہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 61 رنز کے عوض 6 وکٹیں اپنے نام کیں۔

دوسری اننگز میں بھارت کو جیت کےلیے صرف 79 رنز کا آسان ہدف ملا جو اس نے 12 ویں اوور میں تین وکٹیں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور کیپ ٹاؤن میں ٹیسٹ میچ نہ جیتنے کی روایت توڑ ڈالی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں