اشتہار

بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد مظفرآباد پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد مظفرآباد پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، امریکی صدر کا بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کرنے کا مشورہ دینا مضحکہ خیز ہے۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں قومی یکجہتی ایٹم بم سے زیادہ ضروری ہے، مقبوضہ کشمیر کی عملی مدد نہ کی گئی تو ہزاروں لوگ موت کے منہ میں جاسکتے ہیں۔

بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد مظفرآباد پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں بدترین جارحیت کررہا ہے، کسی کی بات سننے کو تیار نہیں۔

- Advertisement -

امریکی صدر کا بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کرنے کا مشورہ دینا مضحکہ خیز ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہورہی ہے، گزشتہ دو ہفتے سے کشمیری عوام گھروں میں قید ہیں، حکومت نے کیا کیا؟

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت نے شملہ معاہدے کو خود ہی توڑ دیا ہے، ہمیں بھی اسے پاؤں کی زنجیر بنانے کی بجائے بھارت کے منہ پر مارنا چاہیے، کشمیر کے بارے میں پالیسی بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں