اشتہار

‘ ملک میں کوئی ادارہ نہیں بچا جس پر عوام اعتبار کرنے کو تیار ہوں ‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی ادارہ نہیں بچا جس پر عوام اعتبار کرنے کو تیار ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ملک میں جاری سیاسی صورتحال اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اداروں پر تنقید پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت کوئی ایسا ادارہ نہیں بچا ہے جس پر عوام اعتبار کرنے کو تیار ہوں۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے مفادات کی لڑائی گلی کوچوں میں پھیلا دی ہے۔ معاشرے میں زہریلی تقسیم حکمرانوں کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ اس وقت تقسیم کی بجائے مکالمہ کی ضرورت ہے۔ سیاسی جھگڑے سیاست دانوں کو ہی حل کرنا پڑیں گے۔ تینوں بڑی سیاسی جماعتیں اقتدار کی جنگ میں اس حد تک نہ جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں