اشتہار

’قوم کا پیسہ لوٹا جاتا ہے پھر باعزت بری کر دیا جاتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک طرف قوم کا پیسہ لوٹا جاتا ہے پھر باعزت بری کر دیا جاتا ہے۔

منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر ردعمل دیتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اگر کسی کا احتساب نہیں ہونا اور سب نے ‘باعزت’ بری ہونا ہے تو احتساب کے ادارے ختم کر دیں تاکہ ان پر قوم کا پیسہ خرچ نہ ہو۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس سے بری

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایک طرف قوم کا پیسہ لوٹا جاتا ہے، دوسری طرف اس کی واپسی کے نام پیسہ پانی کی طرح بہتا ہے اور ہاتھ کچھ نہیں آتا، ہر دو طرح سے قوم خسارے میں رہتی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ کیسا نظام ہے جس میں کسی کے اشارہ ابرو سے ایک وقت میں جس رفتار سے کسی کے خلاف مقدمے بنتے ہیں، اسی رفتار سے پھر واپس ہونے لگتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیل اور ڈھیل کی روش نے احتسابی عمل اور احتسابی اداروں کو مذاق بنا دیا ہے۔ یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے قوم بلاتفریق حقیقی احتساب چاہتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں