اشتہار

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹوں کا ٹولہ ہے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹوں کا ٹولہ ہے۔

مردان میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ایک سکے کے دو رُخ ہیں، ان حکمرانوں نے عوام کو آئی ایم ایف کی ہتھکڑیاں پہنائی۔

سراج الحق نے کہا کہ ہم ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں عوام کی جان و مال اور عزت محفوظ ہوں، ملک میں 80 لاکھ نوجوان منشیات کی لعنت میں مبتلا ہیں، پاکستان میں غریب آدمی کی جان کی کوئی قیمت نہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی قرضے اشرافیہ نے کھائے اور ادائیگی عوام کر رہے ہیں۔

کچھ روز قبل فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا تھا کہ شہباز شریف، عمران خان، آصف علی زرداری، اسحاق ڈار اور پرویز الٰہی کی جائیدادیں بیچ کر ملک کا قرض اتارا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی جگہ اقتدار نہیں بلکہ جیل میں ہے، ان سیاستدانوں کے اثاثے اربوں ڈالر کے ہیں، بلاول بھٹو نے اپنے گھر کی قیمت 50 لاکھ روپے بتائی ہے، میں اسے 2 کروڑ روپے میں خریدنے کو تیار ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں