ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

بھارت : ایک طرف بہن کی ڈولی دوسری جانب بھائی کا جنازہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں بہن کی ڈولی اور بھائی کا جنازہ اٹھنے کا واقعہ ایک ہی دن میں پیش آیا، دلہن کے بھائی نے چھت پر جاکر خود کو گولی مارلی، شادی کے گھر میں کہرام مچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع کاس گنج کے تھانہ سکندر پور کے ویشہ کے گرام بڑھولہ گاؤں میں دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔

بڑھولہ گاؤں میں شری پال کی بیٹیوں سورج مکھی اور رشمی کی ایک ہی دن باراتیں آنے والی تھیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے سورج مکھی کو نو مئی کو ہی پانچ افراد آئے اور لڑکی کی رخصتی کروا کر لے کر چلے گئے، وہیں منگل کی رات شری پال کی دوسری بیٹی رشمی کی رخصتی کے لیے پانچ افراد بڑھولہ پہنچے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ ابھی شادی کی تقریب جاری ہی تھی کہ دلہن کے بھائی سنتوش نے گھر کی چھت پر جاکر خود کو گولی مارلی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور پورے گھر میں کہرام برپا ہوگیا۔

اسی دوران متوفی کے بھائی نیم سنگھ نے بتایا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، بہن کی شادی کے لیے بارات آئی تھی، کھانے پینے کا انتظام کیا جارہا تھا لیکن ہمارا بھائی سنتوش صبح سے ہی شراب پی رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب گولی کی آواز سنی تو ہم لوگ چھت پر گئے لیکن تب تک اس کی موت ہوچکی تھی، لتا کے بھائی نے بتایا کہ کسی سے کوئی دشمنی اور رنجش نہیں ہے اور نہ ہی کسی سے کوئی جھگؑڑا ہوا  ہے  لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس نے شراب زیادہ پی لی تھی اور شراب کے نشے میں خود کو گولی ماری ہو۔

لڑکی کے  بھائی کے خودکشی کی وجہ واضح نہیں ہوسکی ہے، جبکہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا
ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں