اشتہار

‘ہماری نسیم شاہ’، عائشہ کے سوشل میڈیا پر چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

سہلٹ: قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑی عائشہ نسیم نے شاہد آفریدی اور نسیم شاہ کی یاد تازہ کردی، سوشل میڈیا پر ان کا خوب چرچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویمن ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرایا، میچ کی خاص بات عائشہ نسیم کے دو لگاتار چھکے تھے، جس کی بدولت پاکستان کو کامیابی نصیب ہوئی۔

سری لنکا کے خلاف قومی ویمن ٹیم کو نو گیندوں پر 12 رنز درکار تھے، اس موقع پر عائشہ نسیم نے دو گیندوں پر دو چھکے رسید کرتے ہوئے فتح قومی ٹیم کی جھولی میں ڈال دی۔

- Advertisement -

https://youtu.be/nkBlGH7A8eo

عائشہ نسیم کے ان چھکوں نے کرکٹ مداحوں کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے بولر نسیم شاہ کے افغانستان کے خلاف چھکوں کی یاد تازہ کرادی۔

گزشتہ ماہ مینز ایشیا کپ کے میچ میں نسیم شاہ نے پاکستان ٹیم کو ایسے موقع پر دو چھکے لگا کر میچ جتوایا تھا جب افغانستان کو جیت کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعائشہ نسیم اور نسیم شاہ کے چھکوں کا موازنہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ارحم نامی صارف نے کمال کے الفاط لکھے کہ ’جن کھلاڑیوں کے نام میں نسیم ہو وہ لگاتار چھکے لگا کر میچ جیتنا پسند کرتے ہیں۔

فاطمہ مسرور نے لکھا کہ ’عائشہ نسیم، کیا فنیشر ہیں، ہماری نسیم شاہ ہیں۔‘

سعد لکھتے ہیں کہ ’عائشہ نسیم نے آج شاہد آفریدی کی 2014 اور نسیم شاہ کی 2022 کی اننگز کی یاد تازہ کرا دی۔‘

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں کھیلے جا رہے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان نے سری لنکا  کو 5 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

اسی کے ساتھ ہی ایشیا کپ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کپ کی سیمی فائنل لائن اپ بھی مکمل ہوئی، فائنل فور میں پاکستان کے ساتھ بھارت، سری لنکا اور تھائی لینڈ نے جگہ بنائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں