اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

انگلش چینل میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش چینل میں مہاجرین کی کشتی الٹنے سے چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانیہ جانے والی پناہ گزینوں سے بھری کشتی انگلش چینل میں ڈوبنے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے جب کہ متعدد زخمی ہیں اور لاپتہ ہیں۔

فرانسیسی ساحلی اتھارٹی کے ترجمان پریمار نے کہا کہ پانچ سے دس کے درمیان مسافر اب بھی لاپتہ ہیں جب کہ 55 کو بچا لیا گیا ہے۔

غیرقانونی مہاجرین کو روکنے لیے برطانیہ کا ترکیہ سے اہم معاہدہ

- Advertisement -

حکام نے بتایا کہ چار فرانسیسی بحری جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر کے علاوہ دو برطانوی جہاز شمالی فرانس میں سنگاٹے کے قریب بچاؤ کی کوششوں میں شامل ہیں اور کچھ زندہ بچ جانے والوں کو برطانوی جہازوں نے ریسکیو کیا ہے۔

مقامی میئر فرانک دھرسن نے کہا کہ ایک وسیع ریسکیو آپریشن صبح 6 بجے شروع کیا گیا تھا کیونکہ اسی وقت پناہ کے متلاشی درجنوں کشتیوں نے کراسنگ کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا، ’’کئی کشتیوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اور سنگتٹے کے قریب انہیں بدقسمتی سے لاشیں ملیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں