منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

دن کے وقت آسمان سرخ ہوگیا، شہری خوفزدہ، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

ویسے تو آپ نے دن کے وقت آسمان کا رنگ نیلا اور رات کے وقت کالا دیکھا ہوگا مگر کبھی کبھار کوئی ایسا واقعہ پیش آتا ہے جس کی وجہ سے اس کا رنگ تبدیل ہوجاتا ہے، اسی طرح کا واقعہ جنوبی امریکا میں واقع ملک چلی میں پیش آیا۔

چلی کے خطے ولیپ رائیسو کے مکینوں نے گزشتہ دنوں آسمان کا رنگ تبدیل دیکھا جس کے بعد وہ خوف زدہ ہوکر گھروں میں محصور ہوگئے تھے، اس دوران کچھ شہریوں نے ہمت کا مظاہرہ کر کےمنظر کی تصاویر بھی بنائیں اور انہیں خوفناک قرار دیا۔

- Advertisement -

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی تصاویر میں آسمان  حتیٰ کہ سورج کو بھی گہرے سرخ رنگ میں ڈھلے دیکھا جاسکتا ہے۔اس منظر کو دیکھنے کے بعد مکین اس قدر خوفزدہ ہوئے کہ وہ اپنے گھروں سے  اس نظارے کو دیکھنے سے کترا رہے تھے اور اپنے پیاروں کی فکر کررہے تھے۔

آسمان سرخ کیوں ہوا؟

متعلقہ حکام نے بتایا کہ ولیپ رائیسو میں واقع جنگل میں جمعے کے روز اچانک آگ لگی جس کے شعلے دیکھتے ہی دیکھتے آسمان سے باتیں کرنے لگے اور ہر طرف دھواں پھیل گیا تھا۔

آگ نے دس گھروں کو  بھی اپنی لپیٹ میں لیا جبکہ کئی کلومیٹر دور تک آگ کی تپش محسوس کی جارہی تھی۔ خوش قسمتی سے آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا۔

محکمہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ادارے کے رضاکاروں نے شہریوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

مزید پڑھیں: انڈونیشیا کا آسمان سرخ کیوں ہوگیا؟

یہ بھی پڑھیں: قدرت کا معجزہ، رات کے وقت آسمان پر سبز رنگ کی روشنی اور لہریں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ جمعے کے روز پیش آیا، جس کے بعد 25 ہزار شہریوں اور سیکڑوں کی تعداد میں فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

آگ بجھنے کے بعد مکین اپنے گھروں پر واپس لوٹ گئے ہیں اور انہوں نے علاقے کو محفوظ قرار دیا۔

ہنگامی حالات پر نظر رکھنے والے ادارے کے لیے بنائی جانے والی اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ آگ نے چار سو ایکڑ پر مشتمل جنگل کو نقصان پہنچایا، اس کے شعلے کئی کلومیٹر دور تک دیکھے جارہے تھے جس کی وجہ سے آسمان کا رنگ سرخ ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں