13.2 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

کینیڈا میں چھوٹا طیارہ تباہ، 6 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ کینیڈین صوبے البرٹا کے پہاڑی علاقے میں جمعے کی شب پیش آیا جس میں گرتے ہی آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں پائلٹ اور 5 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق طیارے کے مسافر ایک چرچ میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

- Advertisement -

کینیڈا کے ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں