تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

کرونا کیسز میں‌اضافہ، کراچی کے مزید علاقوں‌ میں‌ پابندیاں‌ سخت

کراچی: شہر قائد میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ایک اور ضلع کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع غربی نے کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر اورنگی ٹاؤن اور مومن آباد کے مختلف سیکٹرز اور یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق 29 مارچ سے 9 اپریل تک مومن آباد اور اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ رہے گا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مومن آباد، اسلام نگر، اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 11، داتا موڑ  میں کرونا کے کیسز رپورٹ ہوئے، دونوں سب ڈویژنز میں کرونا کے چار مریض موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: کرونا کے بڑھتے وار: شہر قائد کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مزید علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں آنے، جانے والے افرادکو ماسک پہننا لازمی ہوگا جبکہ غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔

مذکورہ علاقوں میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں بند رہیں گی جبکہ فیملی اجتماع پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ ان علاقوں میں کرونا سے متاثر ہونے والے افراد کو گھروں میں ہی قرنطینہ کرنا ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حکومت متاثرہ علاقوں میں مستحقین میں راشن تقسیم کےاقدامات کرے گی۔

Comments

- Advertisement -