تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پالتو کتیا نے نیوز رپورٹ کے دوران سب کو ہنسا دیا، ویڈیو وائرل

پورٹ لینڈ : پالتو کتیا نے موسم کی خبر کے ساتھ اپنے تاثرات دے کر سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں بہت سے لوگ اپنے گھروں سے بیٹھ کر کام کررہے ہیں، اسی طرح کچھ صحافی بھی اپنی رپورٹس اپنے گھر سے بیٹھ کر اپنے اداروں کو بھیج رہے ہیں۔

اس حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ پورٹ لینڈ میں پیش آیا جہاں ایک ماہر موسمیات مائک سلائیفر جو ایک صحافتی ادارے وابستہ ہے، نے نیوز چینل کو اپنا بیپر دیا تو ان کے ساتھ موجود ان کی پالتو کتیا وینی بھی موجود تھی۔

دیکھنے والے اس وقت خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے جب خبر کے اختتام پر کتیا نے مسکراتے ہوئے الوداعی انداز میں کیمرے کی جانب دیکھا۔

ماہر موسمیات مائک سلائیفر نے اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر اپلوڈ بھی کیا، موسمیاتی خبر کے دوران کتیا کے اس رد عمل کو صارفین نے بے حد پسند کیا اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جب ماہر موسمیات بارش کے حوالے سے خبر دے رہا تھا تو وینی اس وقت کوئی دلچسپی لیے بغیر اپنی دنیا مگن ادھر ادھر دیکھ رہی تھی۔

 جیسے ہی مائک سلائیفر نے خبر ختم کی تو وینی اس کی طرف متوجہ ہوگئی اور کیمرے کی جانب دیکھ کر مسکرانے لگی جیسے وہ جانتی تھی کہ کب کیمرے کی دیکھ کر مسکرانا ہے۔

یہ ویڈیو کلپ وائرل ہونے پر صحافی نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ اب مجھے لوگوں کو متوجہ کرنے کا طریقہ آگیا ہے، اب وہ ہفتے میں ایک بار  اسے ضرور اپنے ساتھ رکھیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ وینی پیدائشی اینکر ہے کیونکہ وہ کیمرے کا سامنا کرنے کیلئے تیار تھی  جبکہ اور کچھ لوگوں نے سلائیفر سے درخواست کی تھی کہ وہ وینی کو اپنی تمام رپورٹس میں وینی کو بھی شامل کریں۔

Comments

- Advertisement -