اشتہار

شاہ محمود نے الیکشن کمیشن پر سنگین الزام عائد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سلیکشن قرار دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہے کہ چُن چُن کر استعفے منظور کئے جارہے ہیں، استعفے قبول کرنے ہیں تو سب کے ایک ساتھ قبول کریں۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے پورے نظام کیساتھ ایک کھیل کھیلاجارہاہے،آج ہم قومی اسمبلی میں جانے پرمشاورت کرتےہیں اور پھر ایسا فیصلہ ہوتا، ہم مشاورت کرینگےاورآئندہ کا لائحہ عمل جلد پیش کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن غیرجانبدارانہ معیاربتدریج کھوتاجارہاہے، الیکشن کمیشن کے سامنے عدالتی فیصلہ موجود ہے،عدالتی فیصلےکے مطابق ایک ایک ممبرکو بلا کرتصدیق کےبعد استعفیٰ منظورکیاجاناہے،میں الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں کہ کیا اس وقت جن لوگوں کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا وہ سب اسپیکرکے پاس گئےتھے؟

شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا کہ عدم اعتماد کا راستہ روکنےکیلئے حکومت کی جانب سےیہ کھیل کھیلاگیا ہے، حکومت کی پریشانی سب کو نظرآرہی ہے،ان پرلرزہ طاری ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا تھا کہ اسپیکرکو خط میں راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈرسےہٹانےکا کہیں گے،اسپیکرکو کہا تھا کہ ہم استعفوں کےمعاملے پرملناچاہتےہیں، اسپیکرنےتحریری جواب دیا کہ ایک ساتھ نہیں انفرادی طور پرملاقات کرونگا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور

واضح رہے کہ اب سے تھوڑی دیر قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سفارش پر پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں پارلیمنٹ میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں