اشتہار

لاہور میں منڈی لگ چکی یہ وہی ہیں جنہوں نے اسلام آباد میں منڈی لگائی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور میں ایک نئی منڈی لگ چکی، ارکان کو ووٹنگ کے روز غیر حاضر رہنے کا کہا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘الیونتھ آور’ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ میرے خیال میں مشاورت کےبعد گیارہ تاریخ کا فیصلہ کیا گیا، ہم نے تو اعتماد کا ووٹ لینے یا اس کاسامنا کرنےسےانکار نہیں کیا، یہ ایک آئینی تقاضہ ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے انکشاف کیا کہ لاہور میں ایک نئی منڈی لگ چکی، یہ وہی کھلاڑی ہیں جنہوں نے اسلام آباد میں منڈی لگائی، ارکان کو فون کالز آرہی ہیں، انہیں آفرز بھی کی جارہی ہے اور عدم اعتماد کے روز غیر حاضر ہونے کا کہا جارہا ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: اعتماد کے ووٹ کا تھپڑ مار کر پنجاب اسمبلی تحلیل کریں گے، عمران اسماعیل

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اداروں کو چاہیے کہ اس طرح کے اقدامات کو روکا جائے، ایسا عمل جمہوری اقدار کےخلاف ہے،جس سے ارکان کی شخصیت متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے ایک اور انکشاف کیا کہ کچھ ارکان نے عمران خان سےملاقات کےدوران شکایت کی اور بتایا کہ ہمیں اسمبلی اجلاس میں شرکت سےروکا جارہاہے، یہ غیر آئینی اقدام ہے ، ہم سمجھتے ہیں کہ  ایک آزادانہ ماحول میں ہر رکن کو ایوان میں بیٹھنےکاحق ہوناچاہیے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ استعفوں کے معاملے پر پی ٹی آئی نےاسپیکر کےپاس جانےکا فیصلہ کیاہے، ہم عمران خان اور پارٹی لیڈر شپ سے اس پر مشاورت کررہےہیں، ہم اسپیکر قومی اسمبلی کو تسلی کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں