اشتہار

فیصل آباد ایئرپورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ اسمارٹ فونز ضبط

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : کسٹمز حکام نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ اسمارٹ فونز اور دیگر سامان ضبط کرکے تین اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے لاکھوں روپے مالیت کے سمگل شدہ اسمارٹ فونز، ڈرون کیمرہ اور دیگر لوازمات کی ایک بڑی تعداد قبضے میں لے لی۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ کسٹم حکام نے شارجہ سے آنے والے تین اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

- Advertisement -

کسٹمز حکام نے مسافروں کے سامان سے 971 اسمارٹ فونز، 78 آئی پوڈز، ڈرون کیمرہ، گیم ہارڈویئر قبضے میں لیا، ملزمان نے اسمگل شدہ سامان بیگوں اور شاپرز میں چھپا رکھا تھا۔

چند روز قبل کسٹم حکام نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر سے تقریباً 100 ملین روپے مالیت کے 30 اسمارٹ فون برآمد کر لیے تھے۔

کسٹم حکام نے پرواز نمبر PK-210 کے ذریعے شارجہ سے سیالکوٹ ایئرپورٹ پہنچنے والے عدیل نامی مسافر سے تقریباً 100 ملین روپے مالیت کے 30 آئی فون برآمد کئے تھے، بعد میں معلوم ہوا تھا کہ ملزم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا ملازم ہے۔

حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم فلائٹ اسٹیورڈ عدیل سمگل شدہ اسمارٹ فون کراچی اور لاہور سپلائی کرتا تھا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں