اشتہار

کراچی میں‌ اسمگلنگ عروج پر، 2 دنوں‌ میں‌ 6 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں‌ اسمگلنگ عروج پر ہے، صرف گزشتہ 2 دنوں‌ میں‌ 6 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان پکڑا گیا۔

ترجمان کسٹم انٹیلیجنس کراچی کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کی انسداد اسمگلنگ ٹیم نے گزشتہ دو دنوں میں 63.8 ملین روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان قبضے میں لیا ہے۔

کسٹمز انٹیلیجنس کی انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے تسلسل میں گزشتہ دو دنوں میں مختلف نوعیت کی کارروائیاں کی گئیں، موچکو میں ایک ڈمپر سے بھاری مقدار میں مضر صحت چھالیہ برآمد کیا گیا۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ مضر صحت چھالیے کی منظم اسمگلنگ میں ملوث ایک گروپ ڈمپر لوڈ کر کے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اس اطلاع پر آر سی ڈی ہائی وے ایریا پر نگرانی کی گئی، جس کی وجہ سے موچکو کے قریب ایک ڈمپر کو روکا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ کہ ڈمپر سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ مضر صحت چھالیہ برآمد کی گئی، ضبط شدہ سامان اور گاڑی کی مالیت تقریباً دو کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

دوسری کارروائی میں انٹیلیجنس اطلاع پر 2 کرولا گاڑیوں کو سپر ہائی وے اور گھگھر پھاٹک پر روکا گیا، دونوں کاروں میں مضر صحت چھالیہ اور گٹکا لدا ہوا تھا، ضبط کی گئی گاڑیوں اور سامان کی مالیت 14 ملین روپے بتائی جاتی ہے۔

گزشتہ دو دنوں میں پکڑے گئے مختلف سامان میں اسمگل شدہ ڈیزل، مضر صحت چھالیہ، سگریٹ، گٹکا، غیر ملکی ٹائر، غیر ملکی لیڈیز/جنٹس سوٹ، اسکمڈ دودھ اور کھانے کی اشیا شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ضبط شدہ سامان کی کل مالیت 64 ملین روپے بتائی گئی ہے، نیز اسمگلروں کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں