تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت، غصے سے بھرے شخص نے سانپ کو چبا کر مار ڈالا

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں غصے سے بھرے شخص نے سانپ کا سر انتقاماً چپا کر اُسے مار ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست ہریانہ کے علاقے ایتا سے تعلق رکھنے والے شہری راج کمار کو سانپ نے کاٹا جس کے بعد نوجوان نے اُسے پکڑ کر انتقام لیا اور اُس کا سر چبا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان نے سانپ کو سر چبا کر اُسے مار ڈالا۔ راج کمار کے والد بابو رام کا کہنا تھا کہ بیٹا شراب نوشی میں مصروف تھا کہ اسی دوران اُسے سانپ نے کاٹا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سانپ کے کاٹنے پر راج کمار زور سے چیخا مگر جب ہم کمرے میں گئے تو وہ بیٹے کے ہاتھ میں تھا اور سر سے خون نکل رہا تھا کیونکہ بیٹے نے سانپ کو چبا کر اُس کے ٹکڑے کر دیے تھے۔

مزید پڑھیں: بھارتی شخص نے زندہ سانپ کا سر چبا ڈالا

اہل خانہ نے فوری طور پر راج کمار کو اسپتال منتقل کیا اور ڈاکٹروں کو دکھانے کے لیے سانپ کی باقیات بھی لے کر پہنچے تاکہ علاج ممکن ہوسکے۔ رپورٹ کے مطابق نوجوان کی طبیعت تشویشناک ہے اور ڈاکٹرز نے اُسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرلیا۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ’’اب تک ایسا عجیب واقعہ نہیں دیکھا کہ مریض سانپ کا سر چبا کر اُسے تھیلے میں ڈال کر اسپتال لے آیا، ہمارے لیے یہ اچھا ہے کیونکہ زہر کی نوعیت دیکھ کر علاج کرنے میں بہت مدد ملے گی‘‘۔ ڈاکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس سانپ نے راج کمار کو کاٹا وہ چوہا خور ہے، ایسا سانپ عام طور پر زہریلا نہیں ہوگا‘‘۔ اہل خانہ نے سانپ کی بقایات کو جلا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے کیوں کاٹا؟ سانپ کو انتقاماًچبانے والا بزرگ شہری جاں بحق

ڈاکٹروں نے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر راج کمار کو علاج کے لیے دوسرے ہسپتال منتقل کر دیا تاکہ اُس کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

Comments

- Advertisement -