جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

چڑیا کا شکار کرنے والے سانپ کیساتھ کیا ہوا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سانپ اپنے شکار کی خاطر کوئی بھی خطرہ مول لینے کے لیے تیار رہتا ہے جس کی ایک مثال سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ملائیشیا سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں سانپ کو بجلی کے تاروں پر جھولتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سانپ نے چڑیا کو دیکھ کر بجلی کے تاروں کی بھی پرواہ نہ کی اور وہاں موجود پرندے کی طرف بڑھنے لگا لیکن اس موقع پر پرندہ بھی خطرے کو بھانپتے کر چوکنا ہوگیا۔

سانپ آہستہ آہستہ اس کے قریب آیا تو اس نے اپنی جان بچانے کی خاطر وہاں سے فوری راہ فرار اختیار کی اور سانپ اپنے شکار کی وجہ سے خود ہی مشکل میں پھنس گیا۔

یاد رہے کہ یہ ویڈیو اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جسے دوبارہ شیئر کیا گیا تو پھر صارفین اسے دیکھ کر حیران رہ گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں