اشتہار

برفانی چاند کے دلکش نظارے

اشتہار

حیرت انگیز

چودہوں کے چاند کا تذکرہ شاعری کی صنف میں یا رومانوی ناول میں ہی عام نہیں بلکہ اس رات سائنس دان اور ماہر فلکیات بھی اپنے مشاہدات اور تجربات کو مختلف زاویوں اور جدد کے ساتھ انجام دیتے نظر آتے ہیں۔

پاکستان میں تو کئی فلموں کے نام اور ان میں رومانوی نغموں کا موضوع بھی چودہویں چاند ہوتا ہے جسے خوبصورتی، حسن اور دلکشی سے موسوم کیا جاتا ہے اور عاشق اپنے محبوب کو چودہویں کا چاند کا مترادف قرار دیتے نظر آتے ہیں۔

moon-post-1

- Advertisement -

تاہم امریکہ میں چودہویں کے مکمل چاند کو سال کے بارہ مہینوں میں موسم، مہینے اور واقعات کے مناسبت سے الگ الگ ناموں سے پکارا جاتا ہے جو نہایت دلچسپ ہیں اور اپنے نام سے ہی اپنے ہیئت اور وجوہات کو بیان کرتے ہیں۔

moon-post-2

ماہ فروری میں مکمل چاند کو بھی منفرد نام سے پکارا جاتا ہے جو ہر سال ماہ کے وسط میں آسمان پر چمکتا دمکتا دکھائی دیتا ہے کیوں کہ اس ماہ سردی اپنے عروج پر ہوتی ہے اور ملک کے کئی حصوں میں برف باری کا سلسلہ جاری رہتا ہے

moon-post-3

اسی مناسبت سے امریکی فروری میں مکمل چاند کو سنو مون یعنی برفانی چاند کہا جا تا ہے اور اس سال بھی امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے قریب مکمل چاند دکھائی دیا جسے ’سنو مون’ یعنی برفانی چاند کا نام دیا گیا۔

moon-post-43

امریکہ میں روایتی طور پر یہ مہینہ شدید برفباری کا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس ماہ کا چودہویں کا چاند پوری آب و تاب اور رعنائی کے ساتھ برفانی چادر اوڑھے آسمان پر نمودار ہوتا ہے جو نہایت دلکش منظر ہوتا ہے اور لوگ اس ایک منظر کو دیکھنے کے لیے پورے سال انتظار کی کوفت اٹھاتے ہیں۔

moon-post-5

جب کہ دنیا بھر سے سیاح ماہ فروری میں امریکہ میں جا پہنچتے ہیں اور ماہ کے وسط میں اس منفرد نظارے کا لطف اُٹھاتے ہیں جو دنیا میں شاذ ہی کئی نظر آتا ہو۔

snow-moon-post6

امریکہ سال کے دیگر مہینوں کے چودہویں کے چاند کو مختلف نام سے پکارا جاتا ہے جیسے جنوری کے چاند کو وولف مون، فروری سنو مون، مارچ ورم مون، اپریل پنک مون، مئی فلور مون، جون اسٹرابری مون، جولائی بُک مون، اگست اسٹرجن مون، ستمبر ہارویسٹ مون، اکتوبر ہنٹرز مون، نومبر بئیور ممون، اور دسمبر کے مکمل چاند کو کولڈ مون کہا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں