تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سافٹ ویئر انجینیئر نے چاک پر منی ایچر تخلیق کرلیے، دیکھنے والے حیران

نئی دہلی : بھارتی سافٹ ویئر انجینئر نے فارغ اوقات میں چاک کو کرید کر مشہور شخصیات، سیاست دانوں کے منی ایچر چاک ماڈل تیار کرکے دنیا کو حیران کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر بینگلورو سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویئر انجینیئرز سے اپنی کمال مہارت سے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

بھارتی سافٹ ویئر انجینیئر سچن ایک خاص دھاتی کیل سے چاک کو کرید کر خوبصورت شاہکار تخلیق کرتا ہے۔

سچن نے زمانہ طالب علمی (اسکول کے زمانے سے) سے ہی چاک پر چہرے کاڑھنا شروع کردئیے تھے اور آہستہ آہستہ ان کے کام میں نکھار پیدا ہوتا چلاگیا۔

سچن کہتے ہیں کہ میں اسکول میں پرکار، شارپنر اور پنوں سے چاک کرید کر نام اور الفاظ لکھا کرتا تھا اور دوستوں کو تحفے دیا کرتا تھا۔

سافٹ ویئر انجینیئر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں چاک پر کوئی بھی مجسمے نہیں بناتا جس کی وجہ سے مجھے منی ایچر تیار کرنے میں مزید حوصلہ ملا اور میں نے کام شروع کردیا

ایک مجسمہ مکمل ہونے میں انہیں پانچ سے چھ گھنٹے لگتے ہیں۔ اگر کام مزید باریک ہو تو 130 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔ اب تک وہ 200 سے زائد منی ایچر مجسمے بناچکے ہیں جن میں تاج محل جیسا شاہکار بھی شامل ہے جسے بنانے میں انہیں 80 گھنٹے لگے تھے۔

Comments

- Advertisement -