اشتہار

دہشت گردوں سے جھڑپ میں شہید اہلکار سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: دفاع وطن کی خاطر پاک سر زمین کا ایک اور بیٹا قربان ہوگیا، شہید کو پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپ ہوئی۔

سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقےسے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا، دہشت گردوں کے فائرنگ سے
ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے سپاہی ارشاد اللہ نےجام شہادت نوش کیا۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی ارشاد اللہ شہید کی عمر انتیس سال تھی، شہید نے سوگواران میں بیوہ اورایک بیٹا چھوڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی ارشاداللہ کی نمازجنازہ مکمل فوجی اعزاز کےساتھ ادا گئی جس میں حاضر سروس، ریٹارئرڈ فوجی افسران سمیت اہلخانہ اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی، بعد ازاں شہیدکو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی ارشاد اللہ شہید کےدو بھائی بھی پاک فوج میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں