تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

صومالیہ: متعدد شوہر رکھنے کا الزام، خاتون سنگ سار کردی گئی

موغادیشو: صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے جنجگجوؤں نے متعدد شوہر رکھنے کے الزام پر خاتون کو سنگ سار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے زیریں شبیلی ریجن ایک تیس سالہ خاتون شکری عبداللہ کو پتھر مار مار کر ہلاک کردیا گیا، سنگ ساری دیکھنے کے لیے درجنوں افراد وہاں موجود تھے۔

شکری عبداللہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کے گیارہ شوہر تھے، شبیلی ریجن میں شدت پسند تنظیم الشباب کے گورنر محمد ابو عثمان کا کہنا ہے کہ خاتون کے نو شہروں نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ شکری ان کے نکاح میں ہے۔

عدالت نے عورت کو اپنے سابقہ خاوندوں سے طلاق لیے بغیر بیک وقت 11 شوہروں سے شادی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر اسے سنگ سار کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ الشباب نامی انتہا پسند تنظیم صومالیہ میں اسلامی قوانین کے نفاذ کی خاطر مسلح بغاوت جاری رکھے ہوئے ہے، جنگجو گروہ نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں اپنا عدالتی نظام قائم کررکھا ہے۔

الشباب کی قائم کردہ عدالتوں میں اپیل کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی اور نہ ہی ملزم کو عدالت میں پیش کیا جاتا ہے، یہ عدالتیں ماضی میں بھی ملزمان کو سخت سزائیں سنا چکی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -