تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس : اقلیتی برادری نے بھی رجوع کرلیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے لیے گئے ازخود نوٹس میں اقلیتی برادری نے بھی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق دو صوبوں میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اقلیتی برادری نے کیس میں فریق بننے کیلئےرجوع کرلیا۔

مذکورہ درخواست سیموئیل پیارا نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات سے مسیحی برادری کے حقوق جڑے ہیں۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ دونوں صوبوں میں عام انتخابات کی تاریخ کو تبدیل کیا جائے، 9اپریل مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کا دن ہے۔

شہری کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ دونوں صوبوں کی مسیحی برادری ان دنوں ایسٹر کے تہوار میں مصروف ہوگی۔ اس کے علاوہ 7اپریل کو گُڈفرائیڈے کا دن بھی مقدس ہے۔

مسیحی درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ مسیحی برادری کے حقوق کو مدنظر رکھتےہوئے اسے ازخود نوٹس کیس میں فریق بنایا جائے۔

از خود نوٹس کیس :3 بڑی جماعتوں کی فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا

واضح رہے کہ حکومت میں شامل پی ڈی ایم کی تین بڑی سیاسی جماعتوں نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عام انتخابات سے متعلق از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ سے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کردی۔

سپریم کورٹ میں درخواست فاروق ایچ نائیک، کامران مرتضیٰ اور منصور عثمان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔

جس میں استدعا کی گئی ہے کہ تمام ججز پر مشتمل فل کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو شامل نہ کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -