تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کیا سوناکشی سنہا نے منگنی کرلی، تصاویر وائرل

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے ہاتھ میں انگوٹھی پہن تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو ایک بار پھر تذبذب میں مبتلا کردیا۔

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے خوبصورت انگوٹھی کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے آج کے دن کو اپنی زندگی کا اہم ترین دن قرار دے دیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر انگوٹھی کے ہمراہ اپنی مختلف ہنستی مسکراتی تصاویر شیئر کیں جس میں اداکارہ کے ہاتھ میں پہنی انگوٹھی واضح ہے جبکہ ایک تصویر میں اداکارہ کو کسی کا ہاتھ تھامے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک تصویر میں سوناکشی کسی کا ہاتھ تھامے کھڑی مسکرارہی ہیں جبکہ ایک تصویر میں کسی کا بازو پکڑے کھڑی ہے جو غالباً کسی مرد کا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ میرے لیے بڑا دن، میرے سب سے بڑے خوابوں میں سے ایک حقیقت بننے والا ہے اور میں اسے آپ کے ساتھ شیئر کرنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ یقین نہیں آتا کہ یہ اتنا آسان تھا تاہم اداکارہ نے باضابطہ طور پر منگنی یا منگیتر کا اعلان نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ سوناکشی سنہا کو مختلف مقامات پر اداکار ظہیر اقبال کے ہمراہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد افواہیں سرگرم تھیں کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے ہیں۔

Comments

- Advertisement -