تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

سونالی پھوگاٹ قتل کیس میں پولیس کا تہلکہ خیز دعویٰ

ممبئی: سونالی پھوگاٹ قتل کیس میں پولیس نے اہم ترین پیش رفت کا دعویٰ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار اور بی جے پی رہنما سونالی پھوگاٹ قتل کیس میں پولیس نے مقتولہ کا لیپ ٹاپ اور جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج چرانے والا ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری پھوگاٹ فیملی کے ان الزامات کے بعد عمل میں لائی گئی ہے جس میں متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ سونالی پھوگاٹ کے قتل کے بعد ان کا کمپیوٹر آپریٹر شیوم غائب ہے، پولیس نے جانچ پڑتال کی اور گوا سے ملزم کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونالی پھوگاٹ قتل: پولیس کا سنسنی خیز انکشاف

مقامی پولیس نے بھی شبہ ظاہر کیا ہے کہ شیوم کا کردار بھی اس کیس میں کافی مشتبہ ہے، وہ سونالی کے فارم پر رہتا تھا، لیکن جس دن ان کی موت ہوئی اسی دن وہ فرار ہو گیا تھا۔

سونالی پھوگاٹ قتل کیس میں گوا پولیس نے بھی مزید دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن کی شناخت ریسٹورینٹ کے مالک ایڈون نونس اور دتہ پرساد گاؤنکر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد میڈیا کو بتایا کہ بی جے پی رہنما کو منشیات کی سپلائی دتہ پرساد گاؤنکر نے کی تھی جو کہ سپر اسٹار ہوٹل کا روم بوائے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے انکشاف کی بنیاد پر ریسٹورینٹ کے واش روم سے ڈرگس بھی ضبط کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک ایپ سے شہرت حاصل کرنے والی ہریانہ کے حصار ضلع کی بی جے پی لیڈر سونالی پھوگاٹ 22 اگست کو سانگوان اور واسی کے ساتھ گوا آئی تھی اور انجونا میں واقع ایک ہوٹل میں ٹھہری تھیں۔

تئیس اگست کی صبح خرابی صحت کی شکایت کے بعد انہیں سینٹ انتھونی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ وہاں پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئیں۔

ڈاکٹروں نے ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ تاہم پوسٹ مارٹم میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سونالی کے جسم پر زخموں کے کئی نشانات تھے۔

Comments

- Advertisement -