ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سونم باجوہ کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونم باجوہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سونم باجوہ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سنجیدگی کا تاثر دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سونم باجوہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کوئی ایڈٹ نہیں، کوئی ٹچ اپس نہیں۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے گزشتہ دنوں یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار دیشا پٹانی نے بھی سونم کی تصاویر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔‘

واضح رہے کہ سونم باجوہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 10.3 ملین سے زائد ہے اور اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی سونم باجوہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

گزشتہ سال اکتوبر میں ایک انٹرویو کے دوران سونم باجوہ نے کہا تھا کہ ’فواد خان میرا سب سے بڑا کرش ہیں۔ اگر وہ شادی شدہ نہ ہوتے تو میں انہیں ڈیٹ پر جانے کی درخواست کرتی۔ مگر میں ایسا نہیں کر سکتی کیوں کہ وہ شادی شدہ ہیں۔‘

سونم باجوہ نے متعدد پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ چند ہندی فلموں میں بھی کام کیا۔ انہوں نے اپنا کیریئر 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بیسٹ آف لک‘ سے شروع کیا تھا۔

سونم باجوہ کو پاکستانی فلمیں اور ڈرامیں کافی پسند ہیں۔ ایک بار انہوں نے اداکارہ سجل علی اور اداکار احمد علی اکبر کی تعریف کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں