جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

حجاب پر پابندی کا معاملہ: اداکارہ سونم کپور نے اہم سوال اٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بولی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھی ریاست کرناٹک میں مسلمان طالبات کے حجاب پر پابندی کے خلاف آواز اٹھا دی۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے متعدد کالجوں کی انتظامیہ نے یونیفارم کے نام پر مسلمان طالبات کے حجاب پر پابندی عائد کرکے باحجاب طالبات کو داخلے سے روک دیا تھا۔

حجاب کا تنازع اتنا بڑھا کہ شوبز شخصیات بھی حجاب کی حمایت اور مخالفت میں میدان میں آچکی ہیں۔

حالیہ بیان بولی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا سامنا آیا ہے، جس میں انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ ‘جب بغری کا انتخاب کیا جاسکتا ہے تو پھر حجاب کیوں نہیں اوڑھا جاسکتا۔

خیال رہے کہ حجاب کا کرناٹک حکومت نے 5 فروری کو تمام اسکولوں اور کالجوں میں ڈریس کوڈ کو لازمی قرار دینے کا حکم جاری کیا تھا۔

مسلمان طالبات کے حجاب پر پابندی: ہیمامالینی کی مسلم دشمنی عیاں

تنازع شروع ہونے کے بعد جاوید اختر، پوجا بھٹ، ہیما مالینی، کمال راشد خان اور کنگنا رناوت سمیت متعدد اداکار و اداکارئیں اپنا مؤقف بیان کرچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں