اشتہار

بیٹے نے جب ماں پر ہاتھ اٹھایا تو۔۔۔۔۔!!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گھریلو جھگڑے کے بعد سفاک بیٹے نے بوڑھی ماں کو تشدد کرکے گھر سے نکال دیا، متاثرہ خاتون نے دل دہلا دینے والی روداد سنادی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں امینہ نامی خاتون نے اپنی اولاد کے ہاتھوں کیے جانے والے مظالم کی دردناک داستان سنائی جسے سن کر اسٹوڈیو میں موجود لوگ بھی افسردہ ہوگئے۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میرے تین بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں، شوہر سے علیحدگی کے بعد دو بچے بیٹا اور بیٹی میرے پاس رہے اور بیٹی کا کچھ سال بعد انتقال ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کو پالنے کیلئے دن رات محنت کی دائی کا کام کیا لکڑیاں کاٹ کر بیچیں۔

- Advertisement -

میزبان ندا یاسر کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے امینہ نامی خاتون نے بتایا کہ میں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ تین منزلہ مکان تم بہن بھائی بانٹ لو اور مجھے اتنی رقم دے دو کہ میں عمرہ کرنے کیلئے جا سکوں جس پر بحث کے بعد میرے بیٹے نے مجھے زور دار تھپڑ مار کر کہا کہ گھر سے نکل جاؤ۔

ان کا کہنا تھا کہ گھر سے نکالنے کے بعد میں ایک مہینے تک دربدر پھرتی رہی، رات کو محلے کے ایک گھر میں سوجایا کرتی اور دن میں گھر کے آس پاس ہی رہتی تھی لیکن بچے مجھے دیکھ کر منہ پھیر لیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ محلے کے ایک ڈاکٹر نے مجھے انصار برنی ویلفیئر ٹرسٹ کا پتہ دیا جس کے بعد سے میں ان کے پاس ہی رہ رہی ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں