جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

سارو گنگولی نے ورلڈ کپ جیتنے کیلیے فیورٹ ٹیموں کے نام بتا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے ورلڈ کپ 2023 جیتنے کے لیے اپنی موسٹ فیورٹ پانچ ٹیموں کے نام بتا دیے ہیں۔

کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ شروع ہونے میں ڈیڑھ ماہ کا عرصہ رہ گیا ہے اور اس حوالے سے معروف کرکٹرز عالمی چیمپئن کے لیے اپنی فیورٹ ٹیموں کا اعلان کر رہے ہیں ایسے میں بی سی سی آئی کے سابق صدر اور سابق کپتان سارو گنگولی نے بھی ورلڈ کپ جیتنے کی اہل 5 ٹیموں کے نام بتا دیے ہیں۔

کرکٹ حلقوں میں دادا کے نام سے مشہور سابق بھارتی کپتان نے صحافیوں کی جانب سے ورلڈ کپ میں ان کی فیورٹ ٹیموں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے لیے ورلڈ کپ جیتنے کی اہل 5 ٹیمیں ہیں اور ان میں سے کوئی ایک ٹیم ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائے گی۔

- Advertisement -

سارو گنگولی نے 5 فیورٹ ٹیموں میں سب سے اوپر انڈین ٹیم کو ہی رکھا ہے اور اس کی وجہ ہوم ایڈوانٹیج بتایا ہے جب کہ دیگر چار ٹیموں میں آسٹریلیا، انگلینڈ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کو شامل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیمیں بھی ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اس کے علاوہ جنوبی افریقہ ٹیم بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہے۔

 

اس سے قبل سابق بھارتی اوپنر سہواگ، سابق آسٹریلوی کرکٹر گریگ چیپل، گلین میک گرا، آئن مورگن اور اے بی ڈی ویلیئرز بھی ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ ٹیمیں بتا چکے ہیں جو ملتی جلتی ہیں۔

واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا اور فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں 10 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

ورلڈ کپ 2023، آئی سی سی نے 2 میسکوٹ متعارف کرا دیے

گزشتہ روز آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے دو میسکوٹ بھی متعارف کرائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں