تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

گاڑی کے مالک کا عجیب وغریب ’کارنامہ ‘ (ویڈیو وائرل)

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا میں کار کے مالک نے ایک ٹائر نہ ہونے پر گاڑی چلانے کا ’جگاڑ‘ نکال لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملکی دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں ایسی گاڑی سڑک پر چلتی نظر آئی جس کا ایک پہیہ نہیں تھا لیکن اس کی جگہ ٹرولی(4 ٹائروں والی پٹری) نصب نظر آئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالک نے نیا ٹائر لگانے کے بجائے گاڑی چلانے کا انوکھا اور خطرناک طریقہ اپنایا، ڈرائیور کی یہ حرکت کسی حادثے کا بھی سبب بن سکتی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار کس طرح سڑک پر چل رہی ہے۔

واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد گاڑی کے پرانے مالک نے بتایا کہ یہ کار اب بھی میرے نام ہے، نئے خریدار سے رابطہ کرکے اسے سمجھایا ہے کہ وہ آئندہ ایسی حرکت نہ کرے۔

شہری کا کہنا تھا ڈرائیور کو خود بھی احساس ہے کہ اس نے غلط کیا، اس نے یقین دہانی کرائی کار جلد مرمت کرے گا۔ واقعے پر ٹریفک پولیس نے کوئی چالان نہیں کیا اور نہ ہی رابطہ کرنے کی کوشش کی۔

Comments

- Advertisement -