اشتہار

جنوبی کوریا میں ہالووین تہوار کے دوران بھگدڑ، 120 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ہالووین کے روایتی تہوار کے دوران نھگدڑ مچنے سے کم از کم 120 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہالووین تہوار کے دوران بھگدڑ کا واقعہ ایتوان کے علاقے میں پیش آیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

دارالحکومت سیول کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ جائے حادثہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جبکہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

بھگدڑ کا واقعہ کیسے پیش آیا اس متعلق فوری طور پر کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔

https://twitter.com/sirajnoorani/status/1586402090670178304?s=20&t=yxFGcRpuRQqZVWkJYcaExQ

سوشل میڈیا پر واقعے کی دل خراش ویڈیوز نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے۔ لوگ ایک دوسرے کے اوپر پڑے ہیں جبکہ ریسکیو ورکز انہیں نکالنے کوشش کر رہے ہیں۔

ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بھگڈر میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کی لاشیں سڑک کنارے رکھی جا رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں