تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نوجوان اداکارہ نے خودکشی کرلی، آخری پیغام انٹرنیٹ پر وائرل

سیئول: جنوبی کوریا کی ابھرتی ہوئی 27 سالہ نوجوان اداکارہ یو جو ایون نے خودکشی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے خودکشی کرنے سے قبل آخری پیغام (suicide note) بھی لکھا ہے، جس میں اداکارہ نے اپنے والدین، دادی اور بڑے بھائی سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ”مجھے آپ کو چھوڑ کر جانے کا افسوس ہے، ماں، باپ، دادی اور بڑے بھائی پر ترس آرہا ہے، لیکن میں زندہ نہیں رہنا چاہتیں، میں آپ سب کو چھوڑ کر جانے پر معافی چاہتی ہوں“۔

اداکارہ نے لکھا کہ ”میں نے ایک خوشگوار زندگی گزاری ہے اور یہ میرے لیے کافی ہے، میرا دل چیختا ہے کہ میں اب جینا نہیں چاہتی، ہوسکتا ہے میرے بغیر آپ لوگوں کی زندگی خالی ہوجائے، لیکن براہ کرم آپ لوگ بہادری سے زندگی گزاریے گا، آپ نے رونا نہیں ہے، میں ہر چیز پر نظر رکھوں گی“۔

یوجوان نے لکھا کہ "میں ابھی بالکل بھی اداس نہیں ہوں، میں بہت پرسکون محسوس کرتی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ یہ اس لئے ہے کیونکہ میں اس بارے میں ایک طویل عرصے سے سوچ رہی تھی، میں نے وہ خوشگوار زندگی گزاری ہے جس کی میں حقدار تھی، تو میرے لیے اتنا ہی کافی ہے، اس لیے میں کسی پر الزام لگائے بغیر جا رہی ہوں”۔

انہوں نے لکھا کہ ’’میں مری نہیں ہوں، اس لیے سب لوگ اچھی طرح سے جیئیں، مجھے امید ہے کہ میرے آخری سفر میں بہت سارے لوگوں کو بلایا جائے گا، اور میں تھوڑی دیر میں پہلی بار سب کو دیکھنا چاہتی ہوں اور کسی ایسے شخص کو دیکھنا چاہتی ہوں جو مشکل وقت سے گزر رہا ہو”۔

Comments

- Advertisement -