جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

فیس ماسک نہ پہننے والے جوڑے کو جہاز سے اتارنے پر ایئرہوسٹس کا جشن

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا میں فیس ماسک نہ پہننے پر میاں بیوی کو جہاز سے بے دخل کیا گیا تو ایئرہوسٹس نے جشن منایا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے شہر نیویارک سے اڑان بھرنے والا جہاز مسافروں‌ سے بھرا ہوا تھا جس میں میاں بیوی فیس ماسک لگائے بغیر نشستوں پر بیٹھے ہوئے تھے۔

انہیں دیکھ کر دیگر مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان لوگوں کو فیس ماسک لگانے کا پابند بنائے۔

رپورٹ کے مطابق ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کی ایئرہوسٹس نے مذکورہ  جوڑے کی نشستوں کے قریب جاکر اُن سے ماسک لگانے کی درخواست کی تو انہوں نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی صورت ماسک نہیں لگائیں گے۔

مذکورہ جوڑے کو ملازمین سمیت دیگر مسافروں نے سمجھانے کی بہت کوشش کی مگر وہ ماسک لگانے پر راضی نہ ہوئے۔ آخر میں ایئرہوسٹس نے انہیں کہا کہ وہ ماسک پہن لیں بصورت دیگر انہیں پرواز سے اتار دیا جائے گا۔

وارننگ کے باوجود مذکورہ جوڑے نے ماسک نہیں لگایا اور جہاز سے اترنے پر رضا مندی ظاہر کی۔

جیسے ہی مذکورہ جوڑا جہاز سے نکلنے کے لیے اپنی نشستوں سے کھڑا ہوا تو جہاز میں موجود دیگر مسافروں نے تالیاں بجائیں جبکہ فضائی میزبان نے خوشی میں رقص بھی کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں